خواجہ آصف کی نااہلی سے خوش نہیں، آرٹیکل 62 اور 63 کالا قانون ہے، خورشید شاہ

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ

مجھ سمیت کوئی بھی سیاستدان خواجہ آصف کی نااہلی سے خوش نہیں، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے  کہا کہ ضیاءالحق کی پالیسیوں نے کسی کو نہیں بخشا، اس قانون سے آج ضیاءالحق کے بچے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق سوال پر بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت کوئی بھی سیاستدان خواجہ آصف کی نااہلی سے خوش نہیں اپوزیشن لیڈر نے مزید کہنا تھا کہ بہتر ہوتا یہ معاملہ پارلیمنٹ ہی حل کرتی، آئین کا آرٹیکل 62 63 کالا قانون ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت کو کسی طور پر 4 ماہ سے زیادہ کا بجٹ پیش نہیں کرنا چاہیے اور 4 مہینے کے بجٹ کے معاملے پر تمام اپوزیشن متفق ہے، حکومت ایک سال کا بجٹ پیش کر کے نئی روایت ڈال رہی ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں