انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تمام ممبرز ممالک کے ٹی ٹونٹی میچز کو انٹرنیشنل اسٹیٹس دیدیا، فیصلے کا اطلاق 2019 سے ہوگا

ٹی ٹونٹی میچز

یکم جنوری 2019 سے تمام ممبر ممالک کی مینز ٹیمیں بھی مختصر فارمیٹ میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اہل ہو جائیں گی ٗ آئی سی سی حکام

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تمام ممبرز ممالک کے ٹی ٹونٹی میچز کو انٹرنیشنل اسٹیٹس دیدیا۔ گزشتہ روز کولکتہ میں آئی سی سی بورڈ اجلاس کے دوران ورلڈ گورننگ باڈی کی جانب سے انتہائی اہم پیشرفت سامنے آئی جس کے تحت آئی سی سی نے اپنے تمام ممبر ممالک کو ٹی ٹوئنٹی اسٹیٹس دیدیا ٗ اب تمام ممبر ملکوں کی ٹیمیں انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کی اہل ہوں گی، اس کے علاوہ اس فارمیٹ کی گلوبل رینکنگ متعارف کرانے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

ٗ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا تاکہ تمام ٹیمیں پائیدار اور موثر انداز سے کرکٹ کھیل سکیں۔ اس سلسلے میں رواں برس یکم جولائی سے تمام ممبر ممالک کی ویمنز ٹیموں کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل جائے گی جب کہ یکم جنوری 2019 سے تمام ممبر ممالک کی مینز ٹیمیں بھی مختصر فارمیٹ میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اہل ہو جائیں گی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سابق امریکی وزیر خارجہ کا شاہد آفریدی کے فلاحی کاموں پر نیک خواہشات کا اظہار، ویڈیو دیکھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں