امریکی صدر کیخلاف انوکھا احتجاج، غصیلا بے بی ٹرمپ غبارہ فضا میں بلند کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ

برطانوی شہریوں نے غبارہ بنانے کے لئے نو ہزار پاؤنڈ چندہ مانگا تو دس ہزار تین سو پانڈ جمع ہو گئے

لندن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالف برطانوی شہریوں نے انوکھا احتجاج کیا، چھ میٹر اونچا غصے سے بھرابے بی ٹرمپ غبارہ لندن کی فضا میں بلند کر دیا۔ غبارہ بنانے کے لئے نو ہزار پاؤنڈ چندہ مانگا تو دس ہزار تین سو پانڈ جمع ہو گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ 13 جولائی سے برطانیہ کا دورہ کریں گے، انکے دورے سے پہلے ہی انکے خلاف مہم شروع ہو گئی ہے۔ برطانوی شہریوں نے نیپی پہنے، چہرے پر غصے کا اظہار لئے غبارہ بنانے کے لئے نو ہزار پاؤنڈ چندہ مانگا تو دس ہزار تین سو پانڈ جمع ہو گئے۔

غبارے کو پارلیمنٹ کی عمارت پر اڑانے کے لئے سات ہزار لوگوں نے پیٹشن پر دستخط کئے۔ادھر صدر ٹرمپ کے لندن آمد کے موقع پر ٹرین ڈرائیوروں نے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نواز شریف کے معالج کو دل کا دورہ

اپنا تبصرہ بھیجیں