بجلی کی قیمت میں ایک روپے 32 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز

نیپرا کو بجلی کی قیمت میں ایک روپے 32 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بجلی قیمت میں اضافے کی درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے دی گئی۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں ایک روپے 32 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست مئی کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

درخوات میں کہا گیا ہے کہ مئی میں کل 12 ارب 11 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور بجلی کی پیداوار پر مجموعی لاگت 75 ارب 87 کروڑ روپے رہی۔

نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت کل ہو گی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں