سموگ اور گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے پاکستان بھر میں سیائے دار درخت لگائے جائیں،ڈاکٹرسلمان کاظمی

ینگ ڈاکٹرزایسویسی ایشن

لاہور: ینگ ڈاکٹر ایسویسی ایشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے گزشتہ دنوں میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور میو ہسپتال میں 1000پودے لگانے کاآغاز کیا تھا ۔

جن میں سے تقریبا 600 نئے پودے جن میں سوکھ چین ، جامن، امرود ، شہتوت، نیم ، بکین اور، پلکن لگائے جا چکے ہیں۔ اور تقریبا 250پودے آج بروز بدھ سے لگائے جارہے ہیں ۔ڈاکٹر سلمان کاظمی نے کہا ہے کہ سموگ اور گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے پاکستان بھر میں پودے لگائے جائیں ۔

loading...

تاکہ ملک اورقوم کوماحولیاتی آلودگی اور سموگ سے بچایا جاسکے ۔ینگ ڈاکٹر زنے شجرکاری کی اس مہم میں تعاون کرنے پرمحکمہ صحت، میو ہسپتال او رکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیا ں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ انشاء اللہ ہم آنے والے دنوں میں بھی اپنے اس مشن کو جاری رکھیں گے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں