الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی جانب سے پولنگ کا وقت بڑھانے کی درخواست مسترد کر دی

الیکشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پولنگ کا وقت بڑھانے کی تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی۔

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس میں عام انتخابات میں پولنگ کاوقت رات 8 بجے تک کرنے کی درخواست کی تھی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواست مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا  ہےکہ قانون کے مطابق پولنگ کا وقت 8 گھنٹے ہے
البتہ الیکشن کمیشن کو اختیار ہےکہ وہ مخصوص حالات میں ایک یا اس سے زائد پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا وقت بڑھا سکتا ہے۔
الیکش کمیشن نے مزید کہا کہ اب انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہوچکا ہے لہٰذا الیکشن کمیشن اختیار رکھتا ہےکہ پولنگ کے روز وقت ختم ہونے سے تین گھنٹے قبل کسی مجبوری یا ضرورت کے تحت وقت بڑھا سکتا ہے۔
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں