فٹ بال ورلڈ کپ 2018 میں جنوبی کوریا نے جرمنی کو شکست دے دی

ورلڈ کپ

کازان: فٹ بال ورلڈ کپ 2018 کے گروپ ایف کے میچ میں جنوبی کوریا نے جرمنی کو 0-2 سے شکست دے کر دفاعی چیمپئن کو ورلڈ کپ سے باہر کردیا۔

مجموعی طور پر جرمن کھلاڑیوں نے 70 فیصد سے زائد بال کا پوزیشن اپنے پاس رکھ کر میچ پر اپنا غلبہ برقرار رکھا تاہم جنوبی کوریا کے خلاف گول اسکور نہ کرسکی۔

جرمنی نے گول کرنے کے لیے متعدد شاندار مووز بنائیں تاہم جنوبی کوریا کے کھلاڑی اسے ناکام بنانے میں کامیاب رہے۔جنوبی کوریا کے گول کیپر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن شاٹس کو گول کے جال سے دور رکھا۔

شکست کے نتیجے میں جرمنی کو کوئی پوائنٹ نہیں مل سکا جبکہ سوئیڈن نے میکسیکو کو تین کے مقابلے میں صفر گولز سے ہراکر پری کوارٹر فائنلز مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

سوئیڈن کی جانب سے 50ویں منٹ میں لگوگ اوگسٹنسن، 62ویں منٹ میں انڈریاز گرانکوسٹ جبکہ 74ویں منٹ میں میکسیکو کے دفاعی کھلاڑی ایڈسن الوریز نے گیند کو اپنے ہی گول میں بال داغ کر اون گول کردیا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں