شہباز شریف بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے ،مولا بخش چانڈیو

شہباز شریف
loading...

لاہور: پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ شہباز شریف بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، چھوٹے میاں گانے گا کر بہت کچھ چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، شہباز شریف ’’تم اتنا جو مسکرا رہے ہو کیا غم ہے جس کو چھپا رہے ہو‘‘ ۔

 اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ صاف پانی ،آشیانہ جیسے مقدمات، لاڈلے افسروں اور امیدواروں کی گرفتاری نے چھوٹے میاں کی اوسان خطا کر دیے ہیں،گانا سنا کر اسی لمحہ اہلیان کراچی کی توہین کر کے شہباز شریف نے اپنی ذہنی کیفیت خود ہی بیان کر دی۔شہباز شریف کو سیاست کرنے کا حق ہے لیکن کراچی کے عوام کی توہین کا حق کس نے دیا۔

چھوٹے اور بڑے میاں مکافات عمل اور قدرت کے انتقام کا شکار ہیں۔ ابھی تو تحقیقات چل رہی ہیں نہ املاک سیل ہوئیں نہ اکاؤنٹ فریز ہوئے ابھی سے گھبرا گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ احتساب کے نام پر انتقام اور ترقی کے نام پر کرپشن کے بانی نواز شہباز اب بھگتیں،میاں صاحب آپ نے جو بویا ہے وہ کاٹنا ابھی باقی ہے، وقت نے ابھی حساب لینا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں