25جولائی کو انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) کامیا ب ہوگی، حمزہ شہباز

عمران خان

لاہور : مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازشریف نے کہاکہ 2013ء کی طرح عمران خان کو 2018میں بھی کچھ نہیں ملے گا ،25جولائی کو انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) کامیا ب ہوگی اور 25جولائی کو بلے میں اتنے سراخ کرنے ہیں کہ وہ بیٹنگ کے قابل نہ رہے ،

(ن) لیگ نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو ہمیشہ پورا کیا ،ایک ارب درخت لگانے کے جھوٹے دعویدار کو عوام مسترد کردیں گے،نوازشریف کے خلا ف کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا مخالفین کو منہ کی کھانہ پڑے گی ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے این ۱ے124میں دفتر کے افتتاح کے موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ حمزہ شہبازنے کہاکہ عمران سے پوچھتا ہوں لاہور میں میٹرو بس چل رہی اورنج ٹرین کا افتتاح ہو گیالیکن پشاور میں میٹرو بس کا منصوبہ نہیں چلا بس گرد اڑ رہی ہے،
پنجاب کے کسی ضلعے میں چلے جاؤ وہاں نئی سڑکیں اور ہسپتال نظر آئیں گے جو ہوا پنجاب سے چلتی ہے پورے پاکستان میں چلتی ہے،ہم نے بجلی کے منصوبے لگائے کراچی میں امن کی فضا قائم کی اورسی پیک لائے ،ڈی جی خان بہاولپور مظفر گڑھ میں ہسپتال بنے ہیں جبکہ کے پی میں ایک سکول نیا نہیں بنا،عمران خان جب ووٹرز نکلیں گے تمہیں سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی،بھاشن سے پیٹ نہیں بھرتے بلکہ عوام سے کئے وعدے پورے کرنے پڑتے ہیں اور(ن) لیگ نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو ہمیشہ پورا کیا ،2013ء کی طرح عمران خان کو 2018میں بھی کچھ نہیں ملے گا ،پنجاب کے ہر ضلع میں میدان لگے گا اگر آپ نے کے پی لوگوں سے وعدہ پورا کیاہوتا تو وہ ساتھ ہوتے اب عمران خان کے پاس کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کنٹینر پرچڑھ کر جھوٹی باتیں کیں الزام لگائے جبکہ نوازشریف پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا ،نواز شریف کا یہ قصور ہے وہ بے قصور ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان انصاف کی باتیں کرتے ہیں بنی گالہ میں تمہارے کارکن بے انصافی کا رونا رورہے ہو۔ انہوں نے کہاکہ 25جولائی کو جھوٹ بولنے اور امن قائم کرنے والوں کا مقابلہ ہوگااورتمام صوبوں میں (ن) لیگ کامیاب ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح دن رات ایک کرکے بجلی کے منصوبے لگائے،کراچی والے کہتے ہیں شہبازشریف پہلے کیوں کراچی نہ آئے زرداری نے اپنی جیبیں بھرنے کیلئے علاوہ کچھ نہیں ہوا۔
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں