امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی صدر کو دھمکی دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
loading...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ترکی نے مسیحی پادری کو رہا نہیں کیا تو اسے سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا

واشنگٹن:  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنی ایک ٹویٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی میں فوجی بغاوت کے جرم میں قید مسیحی رہنما پادری اینڈریو برونسن کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ترکی نے ایسا نہیں کیا تو اُسے امریکا کی جانب سے سخت اور بڑے پیمانے پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنی ٹویٹ میں مزید کہنا ہے کہ مسیحی رہنما چرچ کے پادری ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نفیس انسان اور اپنے خاندان کی دیکھ بحال و محبت کرنے والے فرد ہیں جنہیں ترکی میں سخت اذیت اور پریشانیوں کا سامنا ہے، اپنے عقیدے پر کاربند ایک معصوم شخص کو اب جلد از جلد رہا ہو جانا چاہیئے۔

واضح رہے کہ 2016 میں ناکام فوجی بغاوت میں معاونت کے جرم میں امریکا سے تعلق رکھنے والے پادری کو حراست میں لے لیا گیا تھا تاہم بدھ کے روز عدالت نے امریکی پادری کو جیل سے ان کے گھر منتقل کر کے نظربند رکھنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ترکی میں اولے کے نام پر گولے برس گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں