تین سالہ بچہ فیشن بلاگر کیسے بنا!

فیشن بلاگر
loading...

تین سالہ جائیڈن جوشوا دیاب نامی بچہ عرب دنیا کا سب سے کم عمر فیشن بلاگر بن گیا ہے۔

ننھے ماڈل جائیڈن کا انسٹاگرام پر اپنا پیج ہے اور اسکے فالوورز کی تعداد 21 ہزار سے زائد ہو چکی ہے اور یہ پیچ جائیڈن کی والدہ چلا رہی ہیں۔

جائیڈن کی والدہ جے جے دی فیشن انفلائینسر کے نام سے اپنے بیٹے کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی ہیں ۔
پیج پر فیشن، کھانے پینے ، خاندان، سیاحت اور بچوں کی دلچسپی سے متعلق موضوعات پر پوسٹیں موجود رہتی ہیں۔

لٹل ماڈل کی ممی کا کہنا ہے کہ جائیڈن اپنے کپڑوں کا انتخاب خود کرتا ہے اور وہ تصاویر میں بہت پرسکون اور مطمئن نظر آتا ہے اور کیمرے کی آنکھ کے سامنے ہر گز نہیں ہچکچاتا۔

جائیڈن مستقبل میں ڈرامہ اور ایکٹنگ کے شعبے میں تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Spread the love
  • 5
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں