منی لانڈرنگ کیس: چیف جسٹس سے وزیراعلیٰ سندھ کی چیمبر میں ملاقات

چیف جسٹس

کراچی: سپریم کورٹ میں آج بھی میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوگی، جہاں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو عدم تعاون پر آج اپنے چیمبر میں بلا رکھا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل خصوصی بینچ آج بھی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کرے گا۔

loading...

گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے اومنی گروپ پر 73 ارب روپے کے قرضوں کی مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے گودام اور بینک ریکارڈ بھی چیک کرنے کا کہا تھا۔

چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ جب تک ایک ایک ریکارڈ جے آئی ٹی کو نہیں مل جاتا، میں کراچی میں بیٹھا ہوں۔

جسٹس ثاقب نثار نے عدم تعاون کی شکایت پر وزیراعلیٰ سندھ کو بھی آج اپنے چیمبر میں ملنے کے لیے بلایا ہے۔

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں