پی سی بی کو 6 لاکھ ڈالر کیسے ملیں گے؟

پی سی بی

لاہور: ٹی 10 لیگ کے لیے کرکٹرز کو ریلیز کرنے پر پی سی بی کو 6 لاکھ ڈالر ملیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی کو اس کے بدلے 6 لاکھ ڈالر حاصل ہوں گے۔ مجموعی طور پر 17 پاکستانی کرکٹرز دوسرے ایڈیشن کے لیے مختلف ٹیموں میں شامل ہیں، آئیکون پلیئرز شاہد آفریدی اور شعیب ملک کے ساتھ محمد حفیظ، اصف علی، وہاب ریاض، سہیل تنویر، جنید خان، شان مسعود، سہیل خان ، عمراکمل، محمد سمیع اور دیگر کے نام فہرست میں موجود ہیں۔

یہ سب 104 انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے پول کا حصہ ہیں۔ ٹی 10 لیگ کے دوران ہی پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ سیریز یواے ای میں جاری ہوگی ،اس میں شامل کھلاڑیوں کو شرکت کا موقع نہیں ملے گا۔

دریں اثناء دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران ٹی 10 لیگ کے بھارتی چیئرمین شجیع الملک نے پی سی بی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت پاکستان کے ساتھ دیگر ممالک کیلیے بھی حوصلہ افزا ہوگی۔ اس سے فارمیٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا، اب تمام کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے اسٹارز شارجہ اسٹیڈیم میں دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنیں گے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹین لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز 21نومبر سے ہوگا، 12 روزہ ایونٹ میں 29 میچز کھیلے جائیں گے۔

Spread the love
  • 6
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں