فواد چودھری نے اسرائیل سے خفیہ مذاکرات کی افواہوں کی تردید کر دی

فواد چوہدری

اسلام آباد: فواد چودھری نے اسرائیل سے خفیہ مذاکرات کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا عمران خان نواز شریف ہیں نہ ان کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو، مودی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے۔

اسرائیلی طیارہ اسلام آباد آیا یا نہیں، حکومت صورتحال واضح کرے، احسن اقبال نے بی بی سی کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ احسن اقبال کی وضاحت پر وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹ کیا اور خفیہ مذاکرات کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا حقیقی صورت حال یہ ہے کہ عمران خان نواز شریف ہے نہ ان کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو ہیں، ہم مودی جی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے۔

وزیراطلاعات نے کہا آپ کو پاکستان کی اتنی فکر ہوتی جتنی ظاہر کر رہے ہیں تو آج ہم ان حالات میں نہ ہوتے، اس لئے فکر نہ کریں، پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں