سونم کپور نے چارلی چپلن کا روپ دھار لیا

سونم کپور
loading...

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ سونم کپور نے ہالی ووڈ کے لیجنڈری کامیڈی اداکار، فلمساز اور کمپوزر چارلی چپلن کا روپ دھارکر ان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کپور نے گزشتہ روزسماجی ویب سائٹ پر امریکی سینما کے لیجنڈ مزاحیہ اداکار اور خاموش فلموں کے بادشاہ چارلی چپلن کے روپ میں ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کی حالیہ اور بچپن کی تصویر تھی ۔

اپنے بچپن کی تصویر میں سونم نے چارلی چپلن کی طرح چھڑی، ٹوپی اور چھوٹی مونچھیں رکھی ہیں جبکہ حالیہ تصویر میں وہ “بلیک اینڈ وائٹ” لباس پہنے ان کی طرح چہرے پر شوخی بکھیرے نظر آرہی ہیں۔

سونم نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مسکراناوہ دوا ہے جو درد کو کم کرتا ہے اور میں بچپن سے چارلی چپلن کی مداح رہی ہو۔

واضح رہے چارلی چیپلن کو خاموش فلموں کے دورکاسب سے بڑا ہیرو مانا جاتاہے۔

انہوں نے ایک عرصہ تک “لیٹل ٹریمپ” نامی کردار کونبھایا۔ یہ کردار ایک ایسے شخص کا ہے ،جس کی مونچھیں توتھ برش سے مسابقت رکھتی ہیں، سر پر گول ہیٹ، ہاتھ میں بانس کی چھڑی اور اس کی پٴْر مزاح چال ڈھال تھی۔

اس سے قبل سونم کپور نے کئی بار اپنی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں کبھی وہ ” فیشن دیوا” بنی ہوئی ہیں تو کبھی اپنے والد انیل کپور کے ساتھ کھڑی ان کے جیسے لباس میں ان کو کاپی کر رہی ہیں۔
تصویر چاہے جو بھی ہو 33 سالہ اداکارہ ہر روپ میں اپنے مداح کو حیران کر دیتی ہیں۔ سونم کپور کے مداحوں کی جانب سے اس تصویر کو بے حد پسند کیا گیا۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں