ہر انکوائری میں پیش ہونے کے لیے تیار ہوں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو جو باتیں بتائیں وہ سب نہیں بتا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا میڈیا میں غلط آیا میں نے آپ کو طلب کیا۔

مراد علی شاہ  نے کہا کہ چیف جسٹس کا شکر گزار ہوں انہوں نے مجھے کچھ بتانے کا موقع دیا، چیف جسٹس کوجوباتیں بتائیں وہ سب نہیں بتاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا سندھ کے اسپتال کے پی سے بہترنظرآئے، چیف جسٹس نے وعدہ کیا ہے آئندہ دورے پراین آئی سی وی ڈی جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس میرے ساتھ تھر کے دورے پرچلیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ ورکس اورآبپاشی سے متعلق تفصیلات مانگی گئی تھیں۔

اس سے قبل آج  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے ان کی چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ، چیف سیکریٹری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز میگا منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی سربراہ نے بتایا تھا عدالتی مداخلت سے دستاویزات ملنے شروع ہوگئے، چیف جسٹس نے کہا تھا ایسے کام نہیں چلے گا، یہاں بیٹھ جاؤں گا، کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں