اومنی گروپ کی چینی غائب کرنے کا معاملہ، انور مجید کا بیٹا گرفتار

اومنی گروپ

کراچی : اومنی گروپ کی منجمد چینی غائب کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے نے انور مجید کے بیٹے نمر مجید کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر سے گرفتار کرلیا،

چیف جسٹس نے کہا معلوم ہوا جیل میں اومنی والے فون استعمال کر رہے ہیں۔ جیل سے فون پر احکامات  دیئے جا رہے ہیں، جیل حکام کو فوری حکم دے رہا ہوں، سب سے فون واپس لیں، شکایت آئی توکارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت میں چیف جسٹس نے اومنی گروپ کی شوگرملز سے چینی غائب ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا 14 ارب میں سے 11 ارب کی چینی غائب ہوگئی، چیف جسٹس کہاں تھی ایف آئی اے  اور پولیس؟ چیف جسٹس کن ٹرکوں پر مال گیا کون کون شامل تھا؟

ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا نو شوگر ملز اومنی گروپ کی چھتری کے نیچے چل رہی ہیں، چینی غائب کرنے پر نو مقدمات درج  کرلیے گئے ہیں۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کون کون سی شوگر ملوں سے چینی غائب کی گئی؟ شوگر ملوں کے چیف ایگزیکٹو کون ہیں؟ان کےدفاتر کہاں ہیں، بلایاجائے ان کے ذمے داروں کو۔

جی ڈی ایف آئی اے نے کہا اومنی گروپ کے مالکان ہی چیف ایگزیکٹو ہیں، اومنی گروپ کے کچھ دفاتر کراچی اور کچھ اندرون سندھ ہیں۔ عدالت نے اومنی گروپ کے چیف ایگزیکٹو اور دیگر حکام کو طلب کرلیا۔

منی لانڈرنگ کیس میں اومنی گروپ کی منجمد چینی غائب کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر سے انورمجید کے بیٹے نمر کو مجید گرفتار کرلیا۔

ڈی جی ایف آئی اے، جے آئی ٹی سربراہ عدالت میں پیش ہوئے، ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا اومنی گروپ کے سی ای او کے نمبرز بند جارہے ہیں۔

جس پر چیف جسٹس نے کہا معلوم ہوا جیل میں اومنی والے فون استعمال کر رہے ہیں، جیل سے فون پر احکامات دیے جا رہے ہیں، جیل حکام کوفوری حکم دے رہا ہوں، سب سے فون واپس لیں۔

چیف جسٹس نے کہا آئی جی سندھ کہاں ہیں میرا پیغام سن لیں، جیل سے فون استعمال کرنے کی شکایت آئی تو کارروائی ہوگی۔

اومنی گروپ کے وکیل نے استدعا کی تعاون کرنے کو تیار ہیں،ایف آئی اے اور پولیس کوگرفتار کرنے سے روکا جائے، جس پر چیف جسٹس نے کہا گرفتار کرنے نہ کرنے کا فیصلہ ایف آئی اے کرے گی، اور وہ فیصلے میں آزاد ہے۔

عدالت نے اومنی گروپ کیس منگل کو اسلام آباد میں مقرر کرتے ہوئے تمام ریکارڈ اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دیا اور کہا اومنی نے جو کہنا ہے اسلام آباد میں جواب جمع کرائے۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں