کچرا جمع کروائیں اور مفت سفر کریں

کچرا

انڈونیشیا کے شہر سورا بایا میں عوامی ٹرانسپورٹ میں اب پلاسٹک کی خالی بوتلیں دے کر مفت سفر کیا جاسکتا ہے۔

انتظامیہ نے عوام کو کچرے کی بازیافت (ری سائیکلنگ) کی ترغیب دینے کے لیے اس اہم اقدام کا اعلان کیا ہے۔

شہری ٹرانسپورٹ کی سرخ بسوں کے ٹرمینل پر پلاسٹک کے کین اور بوتلیں جمع کراکے انہیں کرائے میں تبدیل کراسکتے ہیں اور مفت سفر کیا جاسکتا ہے۔

loading...

کچرا

شہر میں روزانہ 400 ٹن پھینکا جانے والا کچرا کسی نہ کسی طرح پلاسٹک کی صورت میں ہوتا ہے۔ ایک بس روزانہ 250 کلوگرام پلاسٹک جمع کرسکتی ہے جو ایک ماہ میں ساڑھے سات ٹن تک پہنچ سکتا ہے۔

بعد ازاں یہ پلاسٹک جمع کرکے ان کمپنیوں کو فروخت کیا جائے گا جو پلاسٹک ری سائیکل کرتی ہیں۔ اس رقم سے بسوں کے اخراجات اور شہر میں سبزہ اگانے کا کام کیا جائے گا۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں