میاں نواز شریف اور مریم نواز حوصلہ ہار چکے ہیں، سینئر صحافی چوہدری غلام حسین

میاں نواز شریف
loading...

سینئر صحافی اور ایڈیٹر روزنامہ آج کل چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے خود کو پارٹی معاملا ت سے بھی الگ کر رکھا ہے اور وہ کسی قسم کے معاملات میں بھی دخل اندازی نہیں کرتے۔

ان کے مطابق لوگ میاں نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کے خواہاں ہیں لیکن وہ دونوں کسی سے ملنے کو تیار نہیں۔

چوہدری غلام حسین کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کسی ڈیل کے انتظار میں ہیں۔

” نواز شریف اور مریم نواز ہر طرح کی ڈیل پر پیسے لگا کے ملک چھوڑنے کو تیار ہیں جبکہ پارٹی کے لوگ یہ نہیں چاہتے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی لیڈرشپ ایک مرتبہ پھر ڈیل کی تاریخ دہرانے کو تیار ہے کیونکہ ماضی میں بھی اس پارٹی کی قیادت اسی طرح سے مک مکا کرکے منطرنامے سے غائب ہوتی رہی ہے۔

Spread the love
  • 8
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں