وزیرخارجہ نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان میں آمد کی خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا.

شاہ محمود قریشی

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کے حوالے سے خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جس چیز کی کوئی حقیقت نہیں اس پرجواب دینا مناسب نہیں۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک خبر پھیلی جس میں کہاگیا کہ ایک اسرائیلی طیارے نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔ اس پر آج صبح ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ کوئی اسرائیلی طیارہ پاکستان کے کسی ائیرپورٹ پر نہیں آیا، اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد صرف افواہ ہے اور کچھ نہیں۔

loading...

سفارتکاروں کی تبدیلی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خواہش ہےکہ تجربہ کارسفارتکار تعینات کیے جائیں، جتنےلوگ تعینات تھےوہ سفیرنہیں، سیاسی طورپرتعینات تھے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ تجربہ کارسفارتکارپاکستان کامضبوط موقف پیش کریں گے۔

سعودی مالی معاونت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سعودی پیکج سےمعیشت میں استحکام آئےگا۔ سعودی عرب نےکوئی شرط عائد نہیں کی۔

مسئلہ کشمیر پر اپنا موقف دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 7 دہائیوں سے یہ مسئلہ چل رہاہے اور آج ملک بھرمیں کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیاجارہاہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس مسئلہ کشمیر کے حل  کیلئے ہر فورم  پر آواز اٹھا رہے ہیں۔

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں