فی الوقت کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہا ٗ چوہدری نثار علی خان

loading...

ملک ایک شدید سیاسی محاذ آرائی کی طرف بڑھ رہا ہے، حکومت احتساب اور انتقام میں تفریق کر ے ٗ سابق وزیر داخلہ

چکری: سینئر سیاستدان سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ فی الوقت کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہا ، اس سلسلے میں تمام خبریں حقائق پر مبنی نہیں ، ملک ایک شدید سیاسی محاذ آرائی کی طرف بڑھ رہا ہے، حکومت احتساب اور انتقام میں تفریق کر ے۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان بیرون ملک واپسی کے بعد اپنے آبائی حلقے گئے ۔ چکری کے مقام پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وہ فی الوقت کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہے اس سلسلے میں تمام خبریں حقائق پر مبنی نہیں ہیں انہوں نے مزید کہا ملک ایک شدید سیاسی محاذ آرائی کی طرف بڑھ رہا ہے اگر اس کا تدارک نہ کیا گیا تو ملک میں عدم استحکام بڑھے گا جو موجودہ حالات میں پاکستان کے مسائل میں بہت اضافہ کرے گا اس تناظر میں حکومت کو چاہیے کہ وہ احتساب اور انتقام میں تفریق کرہے اور اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ حکومت کو ٹائم دے قطح نظر اس کے یہ حکومت کیسے برسراقتدار آئی ہے یا اسے کون لایا ہے انہوں نے کہا کہ آج سیاست گالم گلوچ اور الزام تراشے کا دوسرا نام بن گی ہے سچ اور جھوٹ میں تفریق ختم ہو گی ہے ہر طرف تصادم اور جنگ و جدل کاسماں ہے ہمیں اس کیفیت سے نکلنا ھو گا کیونکہ شفاف اور پرامن سیاست اور جمہوری عمل سے ہی پاکستان کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں