مسائل مذاکرات سے حل ہوں گے، بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا ، صدرعارف علوی

ڈاکٹرعارف علوی

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا، خطے کے مسائل جنگ سے نہیں مذاکرات سے حل ہوں گے۔

بھارت طاقت  کے زور پر کشمیر کےحقوق نہیں دباسکتا، ہماری امن کی کوششوں کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کا آغاز ہو گیا ہے۔ نمائش میں امریکا،برطانیہ ،روس اور چین سمیت 50 ملکوں کے ڈھائی سو سے زائد وفود شریک ہیں۔

صدر عارف علوی نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے، اپنے دفاع کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے،حکومت نئےپاکستان کےحصول کی راہ پر گامزن ہے۔

loading...

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کےخاتمے میں پاک فوج کا کردار انتہائی اہم ہے،دہشتگردی کے خلاف پاکستانی فوج دنیا کی تجربہ کار ترین فورس ہے،

دہشتگردوں نے ہماری معیشت کوبہت نقصان پہنچایا۔پاکستان کی معیشت کواپنے پاؤں پرکھڑاکرنےکی ہر ممکن کوشش کررہےہیں

صدر مملکت نے کہا کہ افغان جنگ کے32لاکھ متاثرین کوپاکستان میں پناہ دی گئی، پاکستان جغرافیائی لحاظ سےاہم مقام پرواقع ہے،پاکستان ایک پُر امن ملک ہے،ہمارے ہتھیار دفاع کےلیے ہیں،عوام کی فلاح وبہبوداور ان کاتحفظ حکومت کی ذمے داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے حل چاہتا ہے،خطے کی ترقی علاقائی امن و امان سے وابستہ ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں