آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

آئی سی سی

لاہور: پاکستان کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی، ساتویں سے چھٹی پوزیشن حاصل کرلی۔

آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے ساتویں سے چھٹی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

نئی رینکنگ کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کیخلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیرز میں وائٹ واش شکست کے بعد چھٹی سے ساتویں پوزیشن پر چلی گئی جبکہ پاکستان ٹیم کی رینکنگ میں ایک درجہ ترقی ہوگئی اور پاکستان اب چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔

انگلش ٹیم بھی عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے اور جنوبی افریقہ کو تیسرے نمبرپر دھکیل دیا ہے۔

Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں