دبئی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

نیوزی لینڈ

دبئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز مہمان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر176 رنز بنا لیے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز روس ٹیلر اور ٹام لیتھم نے اننگز کا آغاز کیا۔

نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 146 رنز پر گری، فاسٹ باؤلر حسن علی نے ٹام لیتھم کو آوٹ کیا، اس وقت مہمان ٹیم کی جانب سے روس ٹیلر 68 رنزاورایچ نکولس17 رنز بنا کرکریز پرموجود ہیں۔

یاسر شاہ کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے بعد کپتان سرفراز احمد نے فالو آن کرایا تو پاکستان کو نیوزی لیند پر 328 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

لیگ اسپنریاسر شاہ نے ایک اننگز میں نیوزی لینڈ کے 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا، دوسری اننگز میں بھی یاسر شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز مہمان ٹیم 90 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں