ڈاکٹروں کا معائنہ مکمل، شہباز شریف کو سفر کی اجازت مل گئی

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل

اسلام آباد: آشیانہ ہاوسنگ کرپشن کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کانیب کی سب جیل میں طبی معائنہ مکمل ہو گیا ہے،ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو سفر کی اجازت دے دی۔

نجی ویب سائٹ جنگ نیوز کے مطابق ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد نیب ٹیم شہباز شریف کو لاہور لے کرجائے گی۔واضح رہے گزشتہ روزقومی احتساب بیورو (نیب) کے افسران نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو اسلام آباد کے ہسپتال منتقل کیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کیا اور مزید ٹیسٹ کیے۔

loading...

دو روز قبل شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹ میں کینسر کی علامات ظاہر ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔گلے میں تکلیف کی بناء پر ان کا معائنہ کرایا گیا تو رپورٹ میں کرومو گرینینکی کیفیت کی نشاندہی ہوئی۔

شہباز شریف   کے خون میں ایڈینو کار سنائیڈ نوڈیول کی مقدار 688 پائی گئی تاہم اس جزو کی جسم میں مقدار 100 تک ہونی چاہیے جس کے بعد ڈاکٹروں نے شہبازشریف کو فوری سی ٹی اسکین کرانے کا مشورہ دیا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں