اجے دیوگن شادی کی تاریخ بھول گئے

اجے دیوگن

ممبئی: بالی وڈ اداکار اجے دیوگن اپنی شادی کی تاریخ بھول گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ساز کرن جوہر کے ٹاک شو “کافی ود کرن ”  کا نیا ٹیزر پرومو جاری کر دیا گیا ہے جس میں اداکار اجے دیوگن اور ان کی اہلیہ و اداکارہ کاجول شو کے نئے مہمان بنے۔

شو کے ٹیزر پرومو میں اجے دیوگن نے کرن جوہر کے تصویریں کھینچنے کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ تصویریں کھینچنا مسئلہ نہیں بلکہ صرف پوسٹ کرنے کے لئے انہیں ٹھیک کرنے میں صرف کئے گئے 3گھنٹے مسئلہ ہیں لیکن کاجول نے اپنی زندگی میں ایسا نہیں کیا۔

ایک سوال کے جواب میں کاجول نے کہا کہ اجے اپنی شادی کی تاریخ بھول جاتے ہیں اور 2 بار یاد کرنے پر بھی انہیں شادی کی تاریخ یاد نہیں آتی جس پر کرن نے اجے سے شادی کی تاریخ پوچھی تو وہ بتا نہ سکے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں