اب نوکری چھوڑنے پر پیسے بھی ملیں گے

نوکری

جاپان کی ایک کمپنی ملازمت چھوڑنے پر اپنے ملازمین کو ادائیگی بھی کرے گی۔

جی ہاں ایگزٹ نامی کمپنی نے ان لوگوں کو قیمت ادا کرنے کا طریقہ رائج کیا ہے جو کمپنی چھوڑنے کا فیصلہ ذاتی طور پر نہیں کر پاتے لیکن ساتھ ہی ایک شرط بھی رکھی گئی ہے۔

loading...

کمپنی کی جانب سے ملازم کو 450 ڈالر ادا کیے جائیں گے لیکن اس شرط پر کہ نوکری چھوڑ دینے کے بعد وہ کبھی بھی واپس کمپنی میں قدم نہیں رکھے گا جب کہ کمپنی جْز وقتی ملازمت کرنے والے افراد کو 360 ڈالر ادا کرے گی۔

چپن کے دو دوست اس کمپنی کے مالک ہیں جنہوں نےگزشتہ برس یہ کمپنی شروع کی تھی۔ ایک سال کے مختصر عرصے میں اس کمپنی کا شمار منافع بخش کمپنیوں میں ہونے لگا ہے۔

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں