بنگلہ دیش کو بڑا دھچکا، شکیب الحسن فٹنس مسائل کے باعث سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

شکیب الحسن

بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 31 جنوری سے شروع ہو گا
ڈھاکہ: بنگلہ دیشی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن فٹنس مسائل کے باعث سری لنکا کے خلاف شیڈول پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے، شکیب سری لنکا کے خلاف فائنل میں زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سہ ملکی ون ڈے سیریز میں سری لنکا کے خلاف فائنل میچ میں آئی لینڈرز کی اننگز کے 42 ویں اوور کے دوران شکیب نے دنیش چندیمل کو رن آؤٹ کرنے کی کوشش کی تاہم وہ بری طرح گرے جس سے ان کا بایاں ہاتھ زخمی ہو گیا، انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ان کا سکین کیا گیا، ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے تاہم دوسرے ٹیسٹ میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہے، ان کی عدم موجودگی میں محموداللہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 31 جنوری سے شروع ہو گا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں