جعلی چھاپوں ،جرمانوں کی وصولی روکنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرلیا ‘ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی

loading...

جرمانہ وصولی کیلئے امبوزڈ فائن بک کا اجراء ، خصوصی کارڈکے حامل مجسٹریٹ کے علاوہ کوئی چھاپہ نہیں مار سکے گا
صارفین کیلئے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا جائے گا ،حقوق سے آگاہی کیلئے بھی بھرپور مہم چلائی جائیگی‘ میاں عثمان کی گفتگو
لاہور:گراں فروشوں کیخلاف کارروائی کو مزید موثر بنانے کیساتھ ساتھ انتظامیہ کی آڑ میں جعلی چھاپوں اور جرمانوں کی وصولی کی روک تھام کیلئے لائحہ عمل مرتب کرلیا گیا ،صارفین کو ان کے حقوق سے آگاہی کیلئے بھی بھرپور مہم چلائی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ، کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کی واضح ہدایات ہیں کہ صارفین کو معیاری اشیاء کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے جس کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کیلئے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا جائے گاجوسرکاری ریٹ لسٹ پر نمایاں درج ہوگاجبکہ اس کی تشہیر بھی کی جائے گی ۔ صارفین کسی بھی شکایت کی صورت میں اس نمبر پر رابطہ کر سکیں گے جسے نوٹ کر کے ایک طریق کار کے تحت اس پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مقامات سے انتظامیہ کی آڑ میں جعلی چھاپوں اور جرمانوں کی وصولی کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں جس کے تدارک کیلئے بھی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں معمول کی فائن بک کی بجائے مخصوص تحریر والی( امبوزڈ ) فائن بک کا اجراء کیا جائے گا اور اس حوالے سے دکانداروں کو بھی آگاہی دی جائے گی ۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو خصوصی کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس کارڈ کے حامل افسر کے علاوہ کوئی بھی اہلکار کسی بھی دکاندار سے ریٹ لسٹ چیک کر سکے گا اور نہ ہی جرمانہ عائد کر نے کا مجاز ہوگا

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں