مریم نوازکے بارے میں واجد ضیاء کی گواہی انتہائی اہم ہے،فواد چودھری

فواد چودھری
loading...

  فواد چودھری  نے کہا شریف خاندان نے جو اکاؤنٹ کھولے ان میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئیں۔ جے آئی ٹی میں 22دستاویز جمع کروائیں اور بائیس کی بائیس دستاویز جعلی نکلیں

اسلام آباد : پاکستان میں خود کو لیڈر کے طور پر متعارف کروانے والی خاتون کے بارے میں واجد ضیاء کی گواہی انتہائی اہم ہے۔واجد ضیاء نے قوم کو بتایا اور گواہی دی کہ مریم نواز نے جے آئی ٹی میں 22دستاویز جمع کروائیں اور بائیس کی بائیس دستاویز جعلی نکلیں۔

 یہ بات تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ فواد چودھری  نے کہا کہ اس سے پہلے مریم نواز کہا کرتی تھیں کہ ان کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ،قوم نے دیکھا کہ وہ بھی ایک بہت بڑا جھوٹ نکلا۔

اب مریم نواز نے اپنے دفاع میں جو دستاویز پیش کیں وہ بھی جعلی نکلیں۔مریم نواز اور ان کے والد کہتے ہیں کہ ان پر پانچ ہزار روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوئی۔ دوسری طرف ان کے دستاویز میں پانچ روپے کی آمدن نہیں نکل رہی۔ فواد چودھری  نے کہا اس خاندان نے جو اکاؤنٹ کھولے ان میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئیں۔

اس خاندان نے ارب ہا روپے کی جائیدادیں خریدیں۔ان کے پاس ٹرانزیکشن کا کوئی ثبوت ہے نا جائیدادوں کی خریداری کا۔سپریم کورٹ میں جو ڈیٹ جمع کروائی وہ بھی جعلی نکلی۔جے آئی ٹی میں آپ نے بائیس دستاویز جمع کروائیں وہ بھی جعلی نکلیں۔

فواد چودھری  نے کہا ان حرکتوں سے آپ کے اخلاقی معیار کا انداز ہوتا ہے۔ان حرکتوں سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کی سیاست کتنی پست ہے۔اسی طرح آپ کے مالی معاملات کس حد تک غیر شفافیت اور گھٹالے کا شکار ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں