مخالفین کی تنقید مجھے عوام کی فلاح و بہبود کے مشن سے نہیں روک سکتی، شہبازشریف

شہبازشریف

ہم نے عوامی خدمت کے جھوٹے دعوے نہیں کئے ہم نے خلوص نیت اور دیانتداری کے ساتھ شب روز کام کیا پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے جو کچھ کرنا پڑا، کریں گے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مخالفین کی بے سروپا باتوں کا جواب دینے کیلئے وقت نہیں، آخری سانس تک عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔ مخالفین کی تنقید مجھے عوام کی فلاح و بہبود کے مشن سے نہیں روک سکتی۔

 وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت ہی میرا مشن ہے، الزامات کو خاطر میں لائے بغیر ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ ہماری سیاست کا محور پاکستان کی لوگوں کی فلاح و بہبود ہے۔ پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے جو کچھ کرنا پڑا، کریں گے۔

شہبازشریف نے کہا کہ ہم نے خلوص نیت اور دیانتداری کے ساتھ شب روز کام کیا جس کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ سیاسی مخالفین پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ریکارڈ ساز ترقیاتی ایجنڈے سے خوفزدہ ہو کر ہمت ہار چکے ہیں۔

loading...

 وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام حقیقی سیاسی قیادت کو پہچاننے کا بھرپور ادراک رکھتے ہیں۔ عوامی خدمت کے جھوٹے دعوے نہیں کئے اور نعرے نہیں لگائے بلکہ عملی طور پر کرکے دکھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے مل جل کر کام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے کیونکہ ملک کو درپیش مسائل اور چیلنجز کا موجودہ حالات میں مل جل کر ہی مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ تیز ترین ترقی اور خوشحالی کیلئے نئی نسل کو جدید علوم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

 حکومت پنجاب تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت اور توانائی بحران پر قابو پانا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے۔ بجلی کے منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف صنعتوں کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ روزگار کے مواقع اور برآمدات بھی بڑھیں گی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں