کشمیر کی آزادی پر بننے والی پہلی پاکستانی فلم کا ٹریلرجاری کردیا گیا

آزادی
loading...

پاکستانی فلم’ ’آزادی‘‘ عید الفطر کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی

کراچی: کشمیر کی آزادی پر بننے والی پہلی پاکستانی فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ فلم میں مرکزی کردار معمر رعنا،ندیم بیگ اور سونیا حسین ادا کررہے ہیں۔

بھارتی فوج سے مقبوضہ کشمیرکو آزاد کرانے کا عزم ۔ آزادی کی جنگ لڑنے والے مجاہدین اب نظر آئیں گے بڑے پردے کی اسکرین پر۔نئی پاکستانی فلم آزاد کاٹریلر ریلیزکردیا گیا ہے۔

 مقامی سینما میں ٹریلر کی تقریب میں فلم کی کاسٹ اور کرئیو سمیت شوبز کے چمکتے ستاروں نے شرکت کی اور پاکستانی فلم کی کامیابی کیلئے اپنی خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔

فلم میں مرکزی کردارادا کر رہے ہیں ندیم بیگ، معمر رعنا اور سونیا حسین۔ فلم کو لندن سمیت پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے خوبصورت نظاروں میں فلمایا گیا ہے۔ پاکستانی فلم آزادی عید الفطر کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں