بلائنڈ کرکٹ کپ 14 سے 18 اپریل تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا

بلائنڈ کرکٹ

بلائنڈ کرکٹ کلب میں ملک بھر سے 6 ٹیمیں شرکت کریں گی اسلام آباد بھر سے15 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

اسلام آباد : پی اے ایف بلائنڈ کرکٹ کپ 14 سے 18 اپریل تک پی اے ایف کرکٹ گراؤنڈ ای نائن اسلام آباد میں کھیلا جائے گا اس سلسلے میں اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام پی اے ایف بلائنڈ کرکٹ کپ کی تیاری کیلئے اسلام آباد ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

loading...

 اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے سیکرٹری محمد بلال ستی نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں اسلام آباد بھر سے 35کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں سے ایونٹ کیلئے 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

 اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے زیراہتمام پی اے ایف بلائنڈ کرکٹ کپ 14 سے 18 اپریل تک پی اے ایف کرکٹ گراؤنڈ ای نائن اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

 ایونٹ میں ملک بھر سے 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ جس میں اسلام آباد ، حیدر آباد ، کوئٹہ ، شیخوپورہ ، سرگودھا اور اٹک کی ٹیمیں شامل ہیں ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں