کراچی: جہیز کی رقم میں کرپشن، سابق سیکریٹری سندھ ورکز ویلفیئر بورڈ کو 10 سال قید کی سزا

جہیز کی رقم میں کرپشن
loading...

 کرپشن میں ملوث سابق سیکریٹری سندھ ورکرز بورڈ سمیت 7 سرکاری افسران کو قید اور جرمانے کی سزا

جہیز کی رقم میں کرپشن پر سابق سیکریٹری سندھ ورکرز بورڈ سمیت 7 سرکاری افسران کو قید اور جرمانے کی سزا سنادی گئی۔ گزشتہ روز کراچی میں احتساب عدالت نے غریب مزدورں کی بیٹیوں کے لئے دی گئی جہیز کی رقم میں خرد برد سے متعلق ریفرنس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے سندھ ورکرز بورڈ کے سابق سیکریٹری سمیت 7 ملزمان کو سزا سنادی۔احتساب عدالت نے سابق سیکریٹری سندھ ورکرز ویلفئیر بورڈ صلاح الدین مغل کو 10 سال قید اور 15 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی۔
دیگر مجرمان میں محمد عرفان کو بھی 10 سال قید اور 15 لاکھ جرمانہ اور مدد علی شیخ، محمد وسیم، غلام مصطفی، محمد انیس اور ظفر اقبال کو 7، 7 سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ پانچ پانچ لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ نیب نے بتایا کہ مجرموں نے غریب مزدوروں کی بچیوں کے لئے دیئے گئے فنڈز میں کرپشن کی۔

واضح رہے کہ مجرموں نے مجموعی طور پر جعلی اور بوگس دستاویزات سے 3 کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرد برد کی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں