اس سال گرمی زیادہ پڑے گی، بارشیں کم ہوں گی، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات,درجہ حرارت

اندرون سندھ کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جائے گا ٗڈی جی میٹ

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس سال ملک بھر میں گرمی پہلے سے زیادہ شدید ہوگی اور بارشیں کم ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین مہینوں میں درجہ حرارت معمول سے مزید دو سے تین ڈگری اوپر جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کے مہینے میں جنوبی شہروں میں درجہ حرارت 40 سے تجاوز کرجانا غیر معمولی بات ہے۔

ڈی جی میٹ غلام رسول کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملک میں اپریل اورمئی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا،اس سال یہ مہینے معمول سے زیادہ خشک اور گرم ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ درجہ حرارت میں معمول سے اضافہ رہے گا،تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی کم ہے۔ ڈی جی میٹ غلام رسول کا کہنا ہے کہ تیز بارشوں سے تربیلااورمنگلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے،تاہم آئندہ چند روز میں تیز بارشوں کا کوئی امکان نہیں۔

loading...

ڈی جی میٹ کا کہنا تھا آئندہ دوماہ میں جنوبی پنجاب اور کے پی کے کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی ہو گی، جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ جائے گا۔ ڈی جی میٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اندرون سندھ کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جائے گا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرمی کے ساتھ ہی پانی کی قلت بھی بڑھ گئی، نارتھ کراچی سیکٹر الیون ای میں دو دن سے پانی کی سپلائی معمول کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے لوگ بوند بوند پانی کو ترس گئے

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں