سکھر کھجور منڈی گودام کی چھت گرنے سے8 مزدور جان کی بازی ہار گئے

loading...

سکھر کے قریب کھجور منڈی گودام کی چھت گرنے سے آٹھ مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 12 سے زائد افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سکھر رحیم بخش کے مطابق مرنے والوں میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں جبکہ ریسکیو کارروائی جاری ہے۔فوج اور رینجرز کے جوان بھی امدادی کاموں میں حصہ لینے پہنچ گئے۔ مزید افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

زرائع کے مطابق اس مقام پر غیر قانونی طور پر چھوہارا بھٹی چلائی جارہی تھی۔

مزید بتایا کہ چھوہارا پکانے کے دوران استعمال ہونے والے کیمیکل کی گیس بھٹی میں بھرگئی جس سے دھماکا ہوگیا اور بھٹی کی چھت گرگئی۔دھماکے کے وقت بھٹی میں تقریباً 50سے60 کے قریب محنت کش کام کررہے تھے جو ملبے تلے دب گئے۔

فوج اور رینجرز کے جوان بھی امدادی کاموں میں حصہ لینے پہنچ گئے۔ مزید افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

گورنر سندھ محمد زبیر نے کھجور مارکیٹ سکھر میں چھت گرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سکھر سے اس کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں