چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کینسر میں مبتلا 7سالہ زینب کو تحویل میں لے لیا

کینسر

لاہور : چائلڈ پروٹیکشن بیورونے گلے کے کینسر میں مبتلا 7 سات سالہ بچی زینب کو تحویل میں لے لیا۔ یہ بچی حافظ آباد کی رہائشی ہے اور اس بچی کی ماں نے بچی کے علاج معالجہ کے حوالے سے مدد کی اپیل کی تھی جس پر چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیور وصبا صادق نے نوٹس لیتے ہوئے بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیور وکی تحویل میں لینے او رعلاج معالجہ کیلئے فوری طور پر رابطہ کیا۔ چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق نے کہا کہ بچی کا مکمل علاج معالجہ چائلڈ پروٹیکشن بیور وکی نگرانی میں کروایاجائے گااور علاج معالجہ کے بعد بچی کو تعلیم اور رہائش کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کر دیا جائے گا۔ بچی کی والدہ پہلے بضد تھی کہ انہیں پیسے دے دیئے جائیں تاکہ وہ خود بچی کا علاج کر وا سکیں لیکن اب بچی کے والدین نے چائلڈ پروٹیکشن بیور وکے ذریعے علاج کروانے کی اجازت دے دی ہے۔ اس موقع پر چلڈرن ہسپتال کی ڈاکٹر مہوش نے بتایا کہ کینسر ایک خطرناک بیماری ہے اور بچی کو مکمل صحتیاب ہونے میں 6سے7ماہ کاعرصہ لگ سکتا ہے۔ بچی کے والدین نے زینب کا علاج شروع ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں