اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس، ملزمان پر پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسحاق ڈار
loading...

ملزمان کو آئندہ سماعت پر دس، دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم
اسلام آباد: احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ضمنی ریفرنس میں نامزد شریک ملزمان پر بدھ کو بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی ٗملزمان کو آئندہ سماعت پر دس، دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران ملزمان نعیم محمود اور منصور رضا عدالت میں پیش ہوئے جبکہ صدر نیشنل بینک سعید احمد عدالت میں پیش نہ ہوئے۔عدالت نے سعید احمد کی دو روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی جس کے بعد اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔عدالت نیملزمان کو آئندہ سماعت پر 10، 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے 26 فروری 2017 کو دائر کیے گئے اثاثہ جات ضمنی ریفرنس میں نیشنل بینک کے سابق صدر سعید احمد سمیت 3 افراد کو بھی شریک ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔سپریم کورٹ کے 28 جولائی 2017 کے پاناما کیس فیصلے کی روشنی میں نیب نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ا?مدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس دائر کیا تھا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں