نواز شریف کے بچے بھی والد کی طرح جھوٹے : عمران خان

عمران خان

اربوں روپے کے اشتہارات میں جتنے جھوٹ بولے ان سب کا بھانڈا پھوٹ گیا
لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بچے بھی اسی طرح جھوٹ بولتے ہیں جیسے نواز شریف خود بولتے ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ شریفوں کے جھوٹ کی کوئی حد نہیں، ٹی وی پر بیٹھ کر لندن میں جائیدادوں کی ملکیت کے انکار کرنے سے لے کر جعلی دستاویز جمع کروانے تک اولاد بھی والد کے نقش قدم پر چلی ہے۔ نواز شریف کے بچے بھی اسی طرح جھوٹ بولتے ہیں جیسے نواز شریف خود بولتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے بارے میں شریفوں اور اسحاق ڈار نے اربوں روپے کے اشتہارات میں جتنے جھوٹ بولے ان سب کا بھانڈا پھوٹ گیا۔عمران خان نے ٹوئٹر پر لنک شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس مضمون میں ساری داستان درج ہے کہ کیسے انہوں نے پاکستان کے لیے اکنامک ہٹ مین کا کردار ادا کیا اور پاکستان کو قرضوں کی بدترین دلدل میں جکڑدیا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نواز شریف کبھی اپوزیشن میں نہیں رہے، آصف زرداری

اپنا تبصرہ بھیجیں