ایران نے دوبارہ جوہری ہتھیاربنانے کی کوشش کی تو امریکہ حملہ کر دے گا،ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ

معاہدہ نہ رہے تب بھی ایران جوہری ہتھیار نہیں بنا سکتا،کیونکہ اس سے ایرانی رجیم کو روکانہیں جاسکتا،ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس بات پر زور دیاہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار ذخیرہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، چاہے اسے روکنے کا معاہدہ ختم بھی جائے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں بنا پائیں گے، آپ کو یقین ہونا چاہیئے۔

یہ معلوم کرنے پر کہ اگر ایران پھر سے جوہری ہتھیار تشکیل دینے لگتا ہے، یا 2015ء کا معاہدہ جسے جوائنٹ کمپری ہنسو پلان آف ایکشن کہا جاتا ترک ہوتا ہے تو اْس صورت میں وہ کیا اقدام کریں گے صدر نے کہا میں آیا ایسا ہو یا ایسا نہ ہو کی بات نہیں کرتا میں فوجی طاقت استعمال کروں گا۔

اْنھوں نے معاہدے کو بہترین قرار نہیں دیا اور کہا کہ اس سے ایران کے تمام مسائل حل نہیں ہوتے۔اْنھوں نے اسے ایک ایسی دستاویز قرار دیا جس کی مدد سے ایران کو برے عزائم سے دور رکھا جاسکے۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  امریکا ادلیب سے فوجی دستے ہٹالے،روس کی دھمکی

اپنا تبصرہ بھیجیں