پاکستان کو اقتصادی پالیسیوں کا تسلسل چاہیے، اگر 4 کا ماہ بجٹ پیش کرتے تو معیشت بے یقینی کی لپیٹ میں آجاتی، احسن اقبال

ایوان میں اپوزیشن کا احتجاج اور ہلڑ بازی منفی تھی ٗمسلم لیگ ن کی حکومت انتخابات جیت کر اہداف پورے کرے گی ٗ انٹرویو

وفاقی  وزیر داخلہ احسن اقبال نے حکومت کی طرف سے سال کا بجٹ پیش کرنے پر اپوزیشن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ نہ پیش کرنا چوائس نہیں تھی اگر ہم 4 ماہ کا بجٹ پیش کرتے تو معیشت بے یقینی کی لپیٹ میں آ جاتی۔ ایک انٹرویومیں احسن اقبال کہنا تھا کہ ایوان میں اپوزیشن کا احتجاج اور ہلڑ بازی منفی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اقتصادی پالیسیوں کا تسلسل چاہیے اور مسلم لیگ ن کی حکومت انتخابات جیت کر اہداف پورے کرے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ملکی و بین الاقوامی سرمایہ کار پورے سال کے تخمینوں پر منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ حکومت کی ترجیحات کیلئے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کیلئے بھی بجٹ مختص کیا گیا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں