انگلینڈ نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی 20 میچ میں شکست دے دی

انگلینڈ نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی 20 میچ میں شکست دے دی
loading...

برمنگھم میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 221رنز بنائے

ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کے بعد انگلینڈ نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی 20 میچ میں 28رنز سے شکست دے دی. میزبان ٹیم نے جیت کے لئے 222رنز کا ہدف دیالیکن آسٹریلوی ٹیم 193رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

آرون فنچ کے برق رفتار 84رنز بھی کینگروز کو شکست فتح نہ دلاسکے اور ہدف کے تعاقب میں پوری آسٹریلوی ٹیم 19اعشاریہ 4 اوورز میں 193 رنز بناسکی۔

برمنگھم میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 221رنز بنا لئے۔ بٹلر نے 30 گیندوں پر پانچ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے دھواں دار 61رنز بنائے۔ جیسن رائے 44، ایلکس ہیلز 49 اور جوئے روٹ 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جارڈن اور عادل راشد نے تین، تین، پلنکیٹ نے دوجبکہ ویلے اور معین علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ عادل راشد کو بہترین بولنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں