الیکشن کا انوکھا انداز، شرجیل میمن جیل میں بھی تیاری پر

الیکشن کا انوکھا انداز، شرجیل میمن جیل میں سے بھی تیاری پر

شر جیل میمن نے 30 سے ذائد مہنگی گاڑیوں  کاخصوصی قافلہ تیار کروا لیا، الیکشن

لاہور:  پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے الیکشن کمیشن کے قوائد و ضوابط کی کوئی پروا نہ کی اور الیکشن مہم کے لئے 30 سے زائد مہنگی گاڑیوں کا خصوصی قافلہ تیار کروا لیا۔سندھ میں عام انتخابات کی مہم چلانے کے لئے سیاسی رہنماوں کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔

 پیپلز پارٹی کے رہنما نے ضابطہ اخلاق کو ایک جانب رکھتے ہوئے شاہانہ الیکشن مہم شروع کر دی ، شرجیل میمن تو جیل میں ہیں مگر اپنی مہم چلانے کے لئے شر جیل میمن نے 30 سے ذائد مہنگی گاڑیوں  کاخصوصی قافلہ تیار کروا لیا۔
گاڑیاں پر پارٹی قیادت اور شرجیل میمن کی تصاویر پرینٹ ہیں۔ الیکشن مہم کے لئے یہ گاڑیاں ایک ماہ کے لئے کرائے پر  لی  گئی ہیں ۔ شرجیل میمن سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 63 سے امیدوار ہیں اور محکمہ اطلاعات میں 5ارب روپے کرپشن کیس میں گرفتار ہیں اور جیل میں موجود ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں