پیپلز پارٹی نے پنجاب سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کردیا

پیپلز پارٹی
loading...

پیپلز پارٹی نے 25 جولائی 2018 کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے پنجاب سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری کردہ امیدواروں کی فہرست کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف این اے 58 گوجر خان سے میدان میں اتریں گے۔

سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ این اے 70 گجرات سے معرکہ لڑیں گے جب کہ فیصل صالح حیات این اے 114 جھنگ سے انتخاب لڑیں گے۔

محمد افضل کھوکھر اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقے این 52 سے الیکشن لڑیں گے۔

پیپلز پارٹی پنجاب ڈویژن کے صدر رائے شاہجہان بھٹی این اے 118 اور غلام فرید کیتھیہ این اے 148 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں