عمران خان زمان پارک والے گھر پہنچے مگر اپنا سامان بھول آئے۔۔

عمران خان

این اے 124 کے ناراض کارکنوں نے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان گزشتہ روز لاہور آمد کے فوری بعد اپنے نئے تعمیر شدہ گھر زمان پار ک پہنچ گئے۔عمران خان نے اپنی نئی رہائش گاہ کا معائنہ کیا ۔ نئے گھر کی خوشی میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر علیم خان نے انتخابی سرگرمیوں کے بارے میں عمران خان کو ہدایت کی۔

 عمران خان عوام کے زیادہ ہونے کی وجہ سے جلدی سے ائیرپورٹ سے رخصت ہوئے تو اپنے سامان کے  چار بیگ ائیرپورٹ پر ہی بھول گئے جنہیں دوسری گاڑی سے زمان پارک پہنچایا گیا۔

loading...

عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور ائیرپورٹ حج ٹرمینل پہنچے تو پارٹی قائدین نے انہیں خوش آمدید کہا۔ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے کے باعث چیئرمین (پی ٹی آئی) کی آمد کا وقت باربار تبدیل کیا گیا۔

ادھر این اے 124 کے ناراض کارکنوں نے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا اور( این اے )124 میں محمد خان مدنی کے بجائے نعمان قیصر کو کو ٹکٹ دینے پر احتجاج کیاگیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ محمد خان مدنی کو ٹکٹ دیا جائے، پی پی 154 کے کارکن بھی عمران خان کی رہائش گاہ کے باہرموجود تھے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں