فرحان سعید( پی ٹی آئی) کی انتخابی مہم کیلئے گانا گائیں گے

فرحان سعید( پی ٹی آئی) کی انتخابی مہم کیلئے گانا گائیں گے
loading...

گلوکاری کے ساتھ ساتھ فرحان سعید نے اداکاری کے شعبے میں بھی خوب نام کمایا ہے

اسلام آباد : پاکستانی گلوکار و اداکار فرحان سعید بہت جلد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی انتخابی مہم 2018 کا آفیشل گانا گائیں گے۔اس خبر کا اعلان گلوکار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔گزشتہ روز فرحان سعید نے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی تھی۔اس ملاقات کی تصاویرفرحان سعید نے اپنی ٹویٹ میں شیئر کرنے کے ساتھ عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

فرحان سعیدنے لکھا کہ ’میں عمران خان اور پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا کہ میں پارٹی کی انتخابی مہم کے لیے گانا گا سکوں۔ وہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی کوششوں اور سپورٹ کو بھی سراہتے ہیں۔تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ فرحان سعید پی ٹی آئی کی انتخابی مہم 2018 کا آفیشل گانا گانے جارہے ہیں۔اب تک اس گانے کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ جل بینڈ سے تعلق رکھنے والے فرحان سعید کئی کامیاب گانے گاچکے ہیں۔گلوکاری کے ساتھ ساتھ انہوں نے اداکاری کے شعبے میں بھی خوب نام کمایا۔حال ہی میں ریلیز ہوا ان کا ڈرامہ ’سنو چندا‘ سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہوا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں