ابھی جوان ہوں، ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہا ،سرفرازاحمد

سرفراز احمد
loading...

ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی کارکردگی نہیں ہوئی ٗ ٹیم کو جتوانے کیلئے سخت محنت کررہا ہوں، سرفراز احمد،

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاہے کہ ابھی تو میں جوان ہوں میری ریٹائرمنٹ کی عمر ابھی نہیں آئی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران ریٹائرمنٹ کے سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ ابھی تو میں نے کرکٹ شروع کی ہے۔

ریٹائر منٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہا،اس وقت میری تمام توجہ پاکستان ٹیم کے دورے اور کرکٹ کھیلنے پر مرکوز ہے۔

ایک صحافی نے سرفراز احمد کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا تو سرفرازاحمد نے اعتراف کیا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی کارکردگی نہیں ہوئی لیکن ٹیم کو جتوانے کے لئے سخت محنت کررہا ہوں، کوشش کررہا ہوں کہ اپنی کارکردگی سے ٹیم کو جتواؤں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں