سعودی عرب میں مٹی کا طوفان

سعودی عرب میں مٹی کا طوفان، ویڈیو منظرعام پر
loading...

سعودی عرب/ جیزان: سعودی عرب میں موسم کی خرابی کی وجہ سے اچانک ریت کا طوفان اُمڈ آیا جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

معلومات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جیزان میں موسم نے اچانک کروٹ بدل لی اور تیز ہواؤں کے ساتھ اڑتی ریت طوفان کے صورت جیسی  دیکھنے لگی ،نظام زندگی درہم برہم ہوگیا وہیں جہازوں کی روانگی اور ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔

ہوا میں اُڑتی ریت اور مٹی کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ کی معلومات کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھروں سے باہرنہ نکلنے کی ہدایت کی گئی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں