ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018ء پری کوارٹر فائنل مرحلہ ہفتہ سے شروع ہوگا

ورلڈ کپ
loading...

پہلا میچ فرانس اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا ،پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا

ماسکو: ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018ء پری کوارٹر فائنل مرحلہ ہفتہ سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس، ارجنٹائن، برازیل، سپین میزبان روس، میکسیکو، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، کروشیا، ڈنمارک، یوروگوئے اور پرتگال کی ٹیموں نے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

پہلا پری کوارٹر فائنل میچ ہفتہ کو فرانس اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

جبکہ دوسرا پری کوارٹر فائنل میچ یوروگوئے اور پرتگال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات ایک بجے شروع ہوگا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں