لاہور ہائی کورٹ نے میری نا اہلی کے فیصلے کو معطل کر دیا ہے ٗ الیکشن میں حصہ لونگا ٗ فواد چوہدری کا ٹوئٹ

فواد چوہدری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے میری نا اہلی کے ایپلٹ ٹربیونل کے فیصلے کو معطل کر کے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے ہائیکورٹ میں دائر اپنی اپیل میں مؤقف اختیار کیا کہ ٹریبونل کے مطابق بیرون ملک دوروں پر 32 لاکھ اخراجات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، ٹریبونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔

اپیل میں کہا گیا کہ ٹریبونل کے مطابق اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، ٹریبونل نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک ان کے اثاثوں کی دستاویزات کا جائزہ نہیں لیا، کاغذات نامزدگی میں ایف بی آر کی مصدقہ کاپی ساتھ لف کی گئی تھی، ٹریبونل نیلف دستاویزات کو نظر انداز کرتے ہوئے نااہل قرار دے دیا لہٰذا ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیاجائے۔بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے اپنے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے میری ناہلی کا فیصلہ معطل کرکے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ہے انہوں نے فیصلے کو پی ٹی آئی کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں پورے پاکستان کے وکلاء ٗ خصوصاً لاہور ہائی کورٹ بار کے عہدیداران اور پاکستان بار کونسل اور پنجاب بار کا مشکور ہو جو میری طرف سے ہائی کورٹ میں پیش ہوئے ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں